اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڑھ کے استاذ مولانا عزیزالحق صاحب کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 April 2017

مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڑھ کے استاذ مولانا عزیزالحق صاحب کا انتقال!



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2017) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڑھ کے استاذ مولانا عزیز الحق صاحب کا انتقال ہو گیا ہے.
                   انا للہ و انا الیہ راجعون
واضح ہو کہ مولانا کا تعلق مئو کے قصبہ کوپاگنج سے تھا اور مدرسہ دینیہ اشاعت العلوم کوٹلہ اعظم گڑھ میں درس و تدریس میں مشغول تھے مولانا بنارس کے ایک مشہور اسپتال میں زیر علاج تھے علاج کے دوران ہی انتقال ہوگیا ہے، مولانا کی نماز جنازہ انشاءاللہ بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں کوپاگنج مئو میں ادا کی جائے گی آپ تمام ہی حضرات سے درخواست ہے کہ مرحوم کے ایصال ثواب کا اہتمام کریں.