اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبـارکـپور میں خـواتـین نے شـراب کو بنـد کرنے کے لئے کیـا احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 April 2017

مبـارکـپور میں خـواتـین نے شـراب کو بنـد کرنے کے لئے کیـا احتجاج!



رپـورٹ: ابـوالفـیض خـلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2017) مبارکپور و مضافات کی خواتین نے شراب بندی کے لئے اپنی کمر کس لی ہے اور اسی مقصد کے تحت آج انہوں نے مقامی بوالی موڑ کو جام کر کے مطالبہ کر دیا کہ لب سڑک موجود شراب خانہ ان کے لئے وبال جان اور عزت و آبرو کے درپے بنا ہوا ہے، اس لئے فوراً اسے بند کر دیا جائے یا پھر کسی غیر آباد علاقہ میں منتقل کردیا جائے، خواتین کا یہ روڈ جام قریب بارہ بجے شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک چلا ۔جس سے راہگیروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا، بعد میں تھانہ انچارج سنت لال یادو نے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر اور بڑی مشکل سے مشتعل خواتین کوبسمجھا بجھا کر ان کے گھروں کو واپس کیا۔قابل ذکر ہے کہ روڈ جام سے پہلے خواتین نے شراب خانے میں گھس کر زبردست توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اس میں رکھی ہوئی کرسیاں اور میز وغیرہ لیکر چلی گئیں، جب کہ خواتین کے تیور دیکھ کر دوکاندار پہلے سے ہی فرار ہو چکا تھا، اس روڈ جام میں پربھاوتی دیوی، بکھرا جی دیوی، سنگیتا، لالتی دیوی، اوشا دیوی، اور روپ متی وغیرہ خاص طور سے شامل تھیں.