رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/اپریل 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید بازار میں چشتی مارٹ کا آج شام 04:00 بجے افتتاح ہوا اس موقع پر مہمان کے طور پر مولانا عبدالحسیب صاحب انجانشہید نے چشتی مارٹ کے لئے خیر و برکت کی دعاء مانگی، چشتی مارٹ کے پروپرائٹر عبدالدیان چشتی نے کہا کہ چشتی مارٹ کے کھلنے سے اب لوگوں کو شہر جانے کی ضرورت نہیں تمام سہولیات مناسب قیمت پر چشتی مارٹ میں دستیاب ہوں گی ایک بار خدمت کا موقع ضرور دیں، اس موقع پر عبدالحنان چشتی، عبدالکافی چشتی، عبدالواصی چشتی، سیفی خان سمیت سینکڑوں لوگ موجود رہے.