اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اوجھولی کے گرام پردھان یوا ایس پی لیڈر رام پرکاش یادو نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر پروگرام میں لیا حصہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 14 April 2017

اوجھولی کے گرام پردھان یوا ایس پی لیڈر رام پرکاش یادو نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر پروگرام میں لیا حصہ!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اپریل 2017)  اوجھولی کے گرام پردھان اور یوا ایس پی لیڈر اور سبھاگی انٹر کالج پچری کے مینیجر رام پركاش یادو کے گاؤں میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی دھوم دھام سے منائی گئی،  رام پرکاش یادو نے ڈاکٹر بھیم راؤ جی کے مجسمہ پر پھول چڑھایا اس موقع پر اوجھول کے سردار رام پرکاش یادو نے کہا کہ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی لوگوں کا بھلا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ دبے کچلے پچھڑوں دلتوں کی آواز بلند کی اور حق کی لڑائی لڑی اس لئے ان راستوں پر ہی چل کر ملک و لوگوں کی فلاح و بہبود ممکن ہے اس موقع پر رام پركاش یادو پردھان کے ساتھ پنٹو یادو، چندن سنگھ، سروج راوت، مکیش یادو، وغیرہ موجود تھے.