اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن تکمیل بخاری کی تقریب بحسن خوبی اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 30 April 2017

جشن تکمیل بخاری کی تقریب بحسن خوبی اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد سلمان دھلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 30/اپریل2017) آج بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح دیوبند میں تکمیل ختم بخاری کی ایک شاندار تقریب رکھی گئی، الحمد للہ یہ تقریب بحسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچی، جامعہ کے بانی و مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب آسامی دامت برکاتھم نے آخری حدیث کا درس دیا، ساتھ ہی حدیث بیان کرنے اور پڑھانے کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط لگائی کہ اگر اپنی زندگی کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آراستہ رکھتے ہوئے حدیث پڑھاتے ہیں تو آپ کو حدیث کی اجازت ہے آپ کو جس طرح سے اللہ موقع دے آپ دین کی خدمت کریں یہ ضروری نہیں کہ آپ کسی ادارہ میں رہ کر پڑھائیں بلکہ آپ جس مقام پر رہیں جائیں وہ امامت ہو یا ابتدائی تعلیم ہو آپ اسی کو اپنا مشن سمجھ کر علم دین کی اشاعت میں لگ جائیں، اب آپ نے کتابیں پڑھ لی ہیں ضروری ہے اصلاح نفس کی فکر کریں، آپ خانقاہوں میں جائیں اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کریں اور تزکیہ نفس کریں، اس کے بعد اس علم کی چاشنیت آپ کو مکمل طور پر حاصل ہوگی.
تقریب کی ابتداء تلاوت کلام اللہ اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، اور جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح کے  دورہ حدیث شریف کے طلباء نے  اپنے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے الوداعی ترانہ کی شکل میں اس کو پیش کیا، جبکہ تقریب میں جامعہ کے مؤقر اساتذہ کرام میں سے مفتی احمد سعید صاحب، مفتی ابصار صاحب، مفتی صدر عالم صاحب، مفتی اشفاق صاحب، مفتی ذکی اعجاز صاحب، مولانا عباد اللہ عمیس صاحب، و تمام اساتذہ جامعہ اور املہ جامعہ نے شرکت کی.
جامعہ کے بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتھم کی دعاء پر اس پر رونق و پر بَھار تقریب کا اختتام بحسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا، تقریب کو کامیاب بنانے میں مولوی ارقم، مولوی شکیل، مولوی عبید ظفر، مولوی خبیب سمیت درجنوں طلبہ پیش پیش رہے.