اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپـور میں انتـخابات کو لے کر ہلچـل تیز، ابھی نوٹیفکـیشن بھی جاری نہیں ایک درجن سے زیادہ چیئـرمین عہدہ پر الیکشـن لڑنے کو بے تاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 May 2017

مبارکپـور میں انتـخابات کو لے کر ہلچـل تیز، ابھی نوٹیفکـیشن بھی جاری نہیں ایک درجن سے زیادہ چیئـرمین عہدہ پر الیکشـن لڑنے کو بے تاب!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) اتر پردیش بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفکیشن بھی ابھی جاری نہیں ہوئی ہے اس کے بعد بھی مبارکپور میونسپلٹی کونسل انتخابات کو لے کر ہلچل مچی ہوئی ہے ہر طرف الیکشن کی ہی بات چیت اور لڑنے والے امیدوار ابھی سے گھر گھر دستک دینا شروع کر دیئے ہیں اور ووٹر خاموش ہے جس سے امیدواروں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں.
واضح ہو کہ اس بار ضلع اعظم گڑھ کے مبارکپور میونسپلٹی کونسل کی میونسپلٹی اور ضلع پنچایتوں پر بی جے پی کا ہی چیئرمین  ہوں گے جیسے اسمبلی انتخابات میں ہوا كيونکہ مسلم اکثریتی مبارکپور میونسپلٹی کونسل علاقوں میں حد سے زیادہ امیدواروں کا کھڑا ہونا ہر کوئی اپنی جیت کے دعوے باندھ رہا ہے مگر ان کو اپنا انجام بھی پتہ ہے لیکن پھر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایا جا رہا ہے، امیدوار اپنے پیسے سے شرابیوں کو شراب پلا رہے ہیں مگر کسی غریب بے سہارا بیمار بھوکے لوگو کی مدد کرنے میں شرم آتی ہے، ایسے ایسے بھی امیدوار ابھی سے چیخ رہے ہے جو کبھی کسی غریب کی مدد کی ہو پر وہ آج شراب کباب کے نام پر لاکھوں لاکھ روپیہ پھونکنے کو تیار ہیں خاص کر کچھ چیئرمینی کے امیدوار آج کل موت کی سیاست خوب کر رہیں ہے کسی کی موت، حادثے، پوكھريی میں ڈوبنے یا دیگر موت ہونے پر موت کے ساتھ تصاویر لینے کی دھوم مچی ہوئی ہے جو بعد میں شوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں.
مبارکپور میں ایسے ایسے امیدوار بھی ہیں جو صرف سو سے دو سو پانچ تک ووٹ کے مہنگے ہیں پھر بھی اپنے آگے کسی کو کچھ سمجھتے نہیں عوام بھی اس بار ایسے ہوائی لیڈروں کو  ووٹ دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگا کہ ایسے کو ووٹ دیں گے، ایسے ایسے بھی ہے جو ہر ماہ پارٹی بھی بدلتے رہتے ہیں.