رپورٹ: مقصود اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے دیوگاؤں مہناج پور سڑک پر دوشنبہ کو صبح 9 بجے سائیکل سوار کو ٹرک نے روند دیا جس کے سبب سائیکل سوار بری طرح زخمی ہوگیا، زخمی حالت میں اسے لال گنج سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے اعظم گڑھ ریفر کردیا گیا، اسے لیکر لواحقین اعظم گڑھ جاریے تھے کہ راستے میں ہی موت ہوگئی.
اطلاع کے مطابق دوشنبہ کو صبح 9 بجے قصبہ دیوگاؤں کے رہنے والے انور ولد نذیر احمد مولنا پور کی جانب سے اپنے گھر جارہے تھے کہ دیوگاؤں ترمہانی سے قبل مہناج پور روڑ پر اسے ایک ٹرک نے زوردار ٹکر ماردی جس کے سبب وہ گر کر بری طرح زخمی ہوگئے زخمی حالت میں 108 ایمبولینس سے اسے لال گنج سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ریفر کردیا، لواحقین اسے لیکر اعظم گڑھ جارہے تھےکہ راستے میں ہی اسکی موت ہوگئی، مقامی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا.