اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مـدرسـہ عربیـہ حفـظ القـرآن کے دو طالب علـم نے ایک نشســت میں سـنایا مکمـل قــرآن کریــم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 May 2017

مـدرسـہ عربیـہ حفـظ القـرآن کے دو طالب علـم نے ایک نشســت میں سـنایا مکمـل قــرآن کریــم!



رپورٹ: مـحـمد ثـاقـب قـاسـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے دو طالب علم "محمد لقمان پورنیہ و محمد عمران گڈا" نے صرف 8:30 گھنٹے میں مکمل قرآن کریم ایک نشست میں سنایا، جس میں سے پہلا طالب علم قاری عامر سہیل قاسمی اور دوسرا طالب علم قاری محمد اسلم صاحب کی درس گاہ سے متعلق ہے، دونوں اساتذہ کرام کی شب و روز کی محنت اور جفا کشی کے باعث انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا، ان دونوں طلباء کے لئے بہت ہمت اور حوصلہ کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اتنے مختصر وقت میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرلی، ادارہ کے تمام اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکو دعاؤں سے نوازا.