اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلــم نوجـوانـوں کـو دینـی علـوم کے ساتھ ساتھ سائنــس اور جدیـد ٹیـکنـالـوجی سے ہم آہنگ کـرانا وقت کا اہم تقاضہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 April 2017

مسلــم نوجـوانـوں کـو دینـی علـوم کے ساتھ ساتھ سائنــس اور جدیـد ٹیـکنـالـوجی سے ہم آہنگ کـرانا وقت کا اہم تقاضہ!


  تحریر: مفـتی محمـد ثاقـب قاسـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  اسلام دین فطرت ہے جو اپنے واضح احکام و فرامین کی کشش کے باعث قلبِ انسانی میں گھر کرتا ہے، در حقیقت اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو انسان کو کائنات کے سربستہ اَسرار و رموز معلوم کرنے اور ان میں غور و تدبر کی دعوت دیتا ہے تاکہ اسلام کے ماننے والے صرف نام کے مسلمان نہ کہلائیں بلکہ وہ اپنے قلب و ذہن کی پوری آمادگی کے ساتھ اللہ تعالی کی وحدانیت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور اسلام کے جملہ احکام پر ایمان لانے والے ہوں، مسلم نوجوانوں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم، سائنس اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے، جس ملک و قوم میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے، اعلی تعلیم کو فروغ دیا جاتا ہے وہ ہمیشہ لوگوں پر اور ان کے دلوں پر راج کیا کرتے ہیں کیونکہ تعلیم کا ہی یہ کمال ہے کہ انسانوں کو جہالت وگمراہی کے اندھیروں سے نکال کر علم وآگاہی کی روشنی میں لاتی ہے، تعلیم ہی کے ذریعے سے دنیا میں امن وامان کی فضا پیدا ہوتی ہے، پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اپنے شہریوں میں تعلیم کو فروغ دے کر ترقی کی بلندیوں کو چھوا، جسکی واضح مثال امریکہ، انگلینڈ، روس، جاپان اور چائنا ہے اسلئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول میں تعلیم و ترقی پر زور دیں، اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں آج مسلمانوں کے علاوہ ہر قوم تعلیم کے میدان میں بہت آگے جاچکی ہے مسلمانانِ عالم آج بھی تعلیم کے معاملہ میں پس ماندگی کے شکار ہیں اسلئے اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر معاشرہ، اچھی سوسائٹی کیسے فراہم کرسکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں انہیں دینی، مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیسے مہیا کراسکتے ہیں؟
اب وقت ہم سے اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم خود ایسے ادارے قائم کریں جن میں دینی ماحول میں عصری و دینی تعلیم کا مستحکم نظام قائم ہو اور جہاں تک تعلق ہے نصاب کا تو نصاب اس طرح سے رکھا جائے کہ اس میں بقدر الضرورة کچھ دینی کتابیں ہوں اور ساتھ ساتھ سائنس، جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹر وغیرہ کی بھی تعلیم ہو، ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے جملہ وسائل کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ ان میں جدت، تخلیقی صلاحیت اور خود کفالت کی تحصیل کیلئے کیمیا (Chemistry)، طبعیات (Physics)، حیاتیات (Biology)، ریاضی (Mathematics) اور دیگر عصری علوم میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح کمپیوٹر کی تعلیم اور انگلش کی تعلیم حاصل کرنا بھی ہمارے لئے بہت ضروری ہے.
 دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لیے اور دنیا والوں کو اسلامی نظریات و افکار سے روشناس کرانے کے لیے انگریزی زبان بنیادی اہمیت رکھتی ہے جو انگریزوں کی زبان ہونے کے باوجود دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں بولی، پڑھی، لکھی اور سمجھی جا رہی ہے انگریزی زبان اب انٹرنیشنل زبان بن چکی ہے ہمیں اسلام کی نشرو اشاعت میں ان تمام زبانوں سے کام لینا چاہیے جو عوام الناس میں رائج ہیں.