رپورٹ: محمـد سلمـان دھلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/اپریل2017)جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمہ اللہ خانقاہ دیوبند میں آج سے امتحانات کا آغاز ہوا، مکمل سال کی جد و جہد کا ثمرہ امتحانات کے ذریعہ ہی معلوم ہوتا ہے اس لئے الحمدللہ آج سے جامعہ میں امتحان کا آغاز ہوچکا ہے اور طلباء اپنی اپنی سیٹوں پر پر سکون ماحول بنا کر اپنے جید االاساتذہ کی نگرانی میں سوالات حل کر رہے ہیں گاہ بگاہ جامعہ کے بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتہم بھی نگرانی فرمارہے ہیں.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے ناظم امتحان مولانا ابصار صاحب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہر سال کہ طرح امسال بھی پرسکون ماحول میں امتحان کا آغاز ہو چکا ہے، 13 شعبان تک یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا اس کے بعد مدرسہ میں تعطیل رہے گی، اور گزشتہ ضابطہ کے ساتھ آئندہ سال جدید طلبہ کا داخلہ بھی ہوگا.
واضح ہو کہ جامعہ کا نصاب دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ہے اور ہر سال دارالعلوم دیوبند میں جامعہ کے تلامذہ کا داخلہ ہوتا رہتا ہے، بار گاہ الٰہی میں دعاء گو ہیں کہ اللہ پاک آئندہ بھی یہ سلسہ جاری رکھے. آمیـــن