رپورٹ: سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہرائچ(آئی این اے نیوز 17/اپریل 2017) بہرائچ ضلع کے جامعہ ام سلمہ للبنات میں ختم بخاری حضرت مولانا مفتی عبد اللہ معروفی صاحب (استاذ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند) نے تکمیل کرا کر اور طالبات کو قیمتی نصیحتیں فرمایا، نیز اپنے خطاب میں کہا کہ یہ علم جو اللہ پروردگار عالم نے آپ کو اس مادر علمی جامعہ ام سلمہ میں رہ کر سیکھنے کا موقع دیا یہ آپ کے پاس امانت ہے اس کو دیانتداری سے امت کی مستورات تک پہچانا آپ کا فریضہ ہے، آج ہماری مائیں، بہنیں بے شمار ایسی ہیں جو دین سے دوری اختیار کرچکی ہیں، جو علم دین سے اور مسائل پاکی، ناپاکی کی کوئی تمیز نہیں کرپاتی ہیں اس لیے آج آپ کی سینیوں میں اللہ نے اپنا علم بسایا ہے اب آپ گھروں میں جاکر اپنے علاقوں اور محلوں میں جو عورتیں دین سے ناواقف ہیں ان کو واقف کرائیں، آخر میں اپنی بے شمار دعاؤں سے ان بچیوں کو نوازا اور ساتھ ساتھ میں جامعہ ام سملہ کے بانی و مہتمم حضرت اقدس مفتی صہیب احمد قاسمی صاحب کی اس جد جہد کو سلام کیا کہ اتنے قلیل عرصہ تقریبا جامعہ کے قیام کو سات برس ہی ہوئے ہیں، اپنے عروج کے تمام منازلوں کو طے کرلیا اور شہر بہرائچ کی جانب سے سارے عالم کی ترجمانی کر رہا ہے اللہ مفتی صاحب کی ان کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے. آمیــــن
واضح ہو کہ امسال تقریبا جامعہ ام سلمہ سے 9 طالبات کی فراغت ہوئی اور عالمیت کی ڈگری حاصل کی، جن کی دین کے ساتھ ساتھ دنیوی تربیت کا بھی جامعہ نے مکمل خیال رکھا اور اس کو بھی ایک فن سمجھ کر سکھایا جس میں سلائی مشین، فیشن ڈزائن کا کام دنیوی تعلیم انگریزی حساب وغیرہ وغیرہ.
آخر میں جامعہ کے بانی ومہتمم مفتی صہیب احمد قاسمی صاحب اپنے تمام ہی مہمانان کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، اس سے قبل حضرت اقدس مفتی عبد اللہ معروفی صاحب کی دعاء پر تقریب کا اختتام بحسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا.