رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2017) جمعہ کو صوبہ پنجاب کے پٹیالہ ضلع کی پولیس مبارکپور تھانہ علاقہ کے سلارپور گاؤں میں پٹیالہ سے فرار پریمی جوڑے کی تلاش میں پہنچی تو گاؤں میں کھلبلی مچ گئی، موبائل کی لوکیشن کی بنیاد پر مبارکپور کی پولیس کے ساتھ پہنچی پنجاب پولیس کی کارروائی کو لے کر گاؤں میں افراتفری مچی ہوئی ہے، پٹیالہ کوتوالی علاقے کی رہائشی کومل رانی بیٹی هریندر گزشتہ جنوری ماہ میں گھر سے اچانک غائب ہو گئی تھی، کافی پیمانے پر تفتیش کے بعد اس کے والد کو معلومات ہوئی کہ اسی کے محلے کے رگھوویر سنگھ سے کومل کا ملنا جلنا ہوتا تھا اور وہ بھی گھر سے غائب ہے، اسی بنیاد پر پٹیالہ کوتوالی میں رگھوویر سنگھ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا مقدمے کے ذیلی انسپکٹر این ڈی راوت نے بڑے پیمانے پر تفتیش کے دوران پتہ لگایا کہ غائب کومل سے جس نمبر سے ان گنت بار بات کی گئی اس کی لوکیشن مبارکپور تھانہ علاقہ کے سلارپور گاؤں کی پرینکا کے نام سے مل رہی تھی جس کی بنیاد پر پنجاب پولیس سلارپور گاؤں مبارکپور کے ڈپٹی انسپکٹر فرید محمد انصاری اور سری ناتھ پال کو لے کر پہنچی. جہاں پرینکا نام کی دو لڑکیوں کا پتہ چلا جس میں سے ایک لڑکی کا شوہر ہریانہ کے گڑگاؤں میں رہ کر کماتا ہے. اسی معلومات کے ساتھ پنجاب پولیس گڑگاؤں کے لئے دوپہر دو بجے روانہ ہو گئی.