رپورٹ: وسـیم شـیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
منگراواں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2017) منگراواں کے مدرسہ قاسم العلوم میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے اپنے خطابات سے عوام کو روشناس کرایا۔
موجودہ حالات کے پس منظر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کشن گنج سے ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے کہا کہ اسلام کے خلاف ریشہ دوانیاں اور فتنہ انگیزیاں ہر زمانے میں ہوتی رہی ہیں اور اس کو دبانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن اسلام کو کبھی آنچ نہیں آئی، انہوں نے مسلمانوں کو گھبرانے کے بجائے مضبوطی سے جمے رہنے کی صلاح دی۔
جلسہ میں دارالعلوم دیوبند سے تشریف لائے مفتی راشد قاسمی نے بھی خطاب کیا اور اپنے قیمتی نصائح سے لوگوں کو دین پر عمل کرنے کے لئے ابھارا۔
اس جلسہ کی صدارت حدیث کے مشہور عالم اور جامعہ اسلامیہ مظفرپور کے سرپرست مولانا تقی الدین مظاہری ندوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی نظام الدین نے انجام دیئے، اس جلسہ میں کافی تعداد میں لوگ شریک ہوئے.