رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیدارگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2017) پولیس کے مطابق تھانہ انچارج ديدارگنج وجے پرکاش یادو گشت پر تھے اسی دوران مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ بیرک ڈیہہ کے راج بھر بستی میں غیر قانونی شراب کا کاروبار جاری ہے، اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ انچارج ديدارگنج فورس کے ساتھ بیرک ڈیہہ کے راج بھر بستی پہنچے، پولیس کو آتا دیکھ کر ایک شخص بھاگنے لگا، جس کو پکڑ لیا گیا، تلاشی کے دوران اس کے پاس سے تین شیشی شراب سمیت گوا، سگریٹ، وھسکی برآمد ہوا پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام بجھارت راج بھر رہائشی بیرک ڈیہہ بتایا، دوبارہ پوچھ گچھ پر بتایا کی اور بہت سے بوتلیں شراب کی گھر میں ہے. گھر سے پولیس نے غیر قانونی شراب کی کل 1050 شیشی برآمد کیا جس کی قیمت تقریبا 84000 روپے لگایا جا رہا ہے.