اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظـم گڑھ میں پٹـرول پمـپ نے سکے نہ لئے جانے کی لگائی نوٹس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 13 April 2017

اعظـم گڑھ میں پٹـرول پمـپ نے سکے نہ لئے جانے کی لگائی نوٹس!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اپریل 2017) پہلے سکے کے بارے افواہ اور اب بینکو کی من مانی سے پریشان پٹرول پمپ مالكوں نے سکے کو ہی لینا بند کر دیا، اس کے لئے باقاعدہ پٹرول پمپ پر سکے نہ لینے کا نوٹس چسپاں کر دیا ہے، جس کو لے کر صارفین پریشان ہیں
شہر کے سیول لائنس میں وا سودرشن داس پٹرول پمپ پر سکے نہ لینے کا نوٹس چسپا ہونے کے بعد صارفین میں کھلبلی مچ گئی، پمپ پر ایک روپے سے لے کر 10 روپے کے تمام سکے نہیں لے رہے تھے، پمپ اہلکار لوگوں کو یہ بتا رہے تھے کہ بینک ان کے سکے نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو یہ بورڈ لگانا پڑا، جب اس کی معلومات میڈیا کو ہوئی تو وہ بھی موقع پر پہنچے نوٹس بورڈ اسی طرح لگا ہوا تھا، یہ الگ بات رہی کہ جب کیمرے کے فلیش چمکنا شروع ہوئے تو پمپ اہلکاروں نے نوٹس بورڈ کو پھاڑ کر ہٹا لیا، اس سے پمپ پر اپنے گاڑی میں تیل بھروانے کے لئے آنے والے صارفین تو پریشان رہے ہی ان کے دماغ میں اس کو لے کر بھرم ہے اس بابت پمپ کے مالک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پہلے سے ہی کافی مقدار میں سکے موجود ہیں جن کو بینک نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں سے اپیل کر رہے ہے کہ ان کے پمپ پر سکے نہ دے.
صارفین کا کہنا ہے کہ ملک کی کوئی بھی کرنسی نہ لیا جانا کرنسی کی توہین ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے.
وہیں اسٹیٹ بینک کے مینیجر سنجیو کمار سے جب اس کے بارے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اس کے لئے منع نہیں کئے تھے لیکن بات جب آگے بڑھی تو وہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ ان کے پاس اتنے سکے اچانک کس طرح آ گئے، فی الحال بینک کی دلیل اور پمپ مالكوں کی مجبوری کے درمیان لوگ یہاں پریشان ہیں