اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند اور جمعیة علماء ہند کی دو اہم شخصیات کے انتقال پر تعزیتی اجلاس 25/مئی کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 23 May 2017

دارالعلوم دیوبند اور جمعیة علماء ہند کی دو اہم شخصیات کے انتقال پر تعزیتی اجلاس 25/مئی کو!



رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) دارالعلوم کے مؤقر استاذ حدیث و جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا ریاست علی ظفر بجنوری اور مولانا محمد ازہر رانچوی نائب صدر  جمعیۃ علماء ہند و رکن شوری دارالعلوم دیوبند کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی اجلاس 25؍مئی بروزجمعرات صبح 09:00 بجے صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی میں منعقد ہوگی، یہ دونوں شخصیات بیک وقت دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ تھیں اور کلیدی عہدوں پر فائز تھیں، ان کے سانحہ ارتحال سے علمی و دینی حلقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے اور ملک میں پھیلے ہوئے ان کے طلباء ، متعلقین ومتوسلین کے درمیان غم کی لہر دوڑ گئی ہے.
ان ہی احساسات کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں ان دونوں شخصیات پر ’’تعزیتی اجلاس‘‘ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جمعیۃ  علماء ھند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے خاص طور سے دہلی و اطراف کے علماء اور ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت فرمائیں.
مولانا مدنی نے کہا کہ یقینا ًان شخصیات کو لے کر جو احساسات ہمارے ہیں، وہ کم و بیش ان کے تمام طلباء و متعلقین و متوسلین میں موجود ہوں گے، اس لیے امید ہے کہ تمام حضرات اسے اپنا اجلاس سمجھ کر شرکت فرمائیں گے.