اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق پردھان نے کر لیا تالاب پر قبضہ، گاؤں والے پہنچے ڈی ایم دفتر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 23 May 2017

سابق پردھان نے کر لیا تالاب پر قبضہ، گاؤں والے پہنچے ڈی ایم دفتر!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مارٹین گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) مارٹين گنج تحصیل کے اساڑھا گاؤں میں سابق پردھان نے پہلے اپنے چہیتے کو تالاب پٹا کر دیا، اب اس پر خود قبضہ کر لیا، اس سے موجودہ پردھان اور پورا گاؤں ناراض ہے، پیر کو گاؤں سے درجنوں کی تعداد میں لوگ ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور پٹا منسوخ کر تالاب آزاد کرانے کی مانگ کی، اساڑھا گاؤں رہائشی نجم الدین نے بتایا کہ تالاب پورے گاؤں کا ہے، لوگ اس کے استعمال سے محروم ہو جائیں گے، لہذا ضلع انتظامیہ اس پر جلد کاروئی کریں.