رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) منگل کی شام کو ہربنش پور بیليساں راستے پر اعظم گڑھ ریلوے اسٹیشن کے اووربرج پر سڑک کے سلیب جوڑ والا گاٹر اچانک ہوا میں کھڑا ہو گیا، اچانک لوہے کی گاٹر کی زد میں راستے سے گزر رہے لوگ آ گئے، موقع پر افرا تفری مچ گئی، لوگ جان بچا کر ادھر ادھر بھاگے، وہیں نصف درجن لوگ گاٹر کے ہٹنے سے بنے گڑھے میں پھنس گئے، کسی طرح کچھ لوگوں نے صورتحال کو سنبھالی اور پھنسے لوگوں کو باہر نکالا.
اطلاع کے مطابق ڈی آئی جی ادے شنکر جیسوال بھی جا رہے تھے، ان کی ہدایات پر پولیس پہنچی، موقع پر پولیس پہنچ تو گئی تھی اور بھاری بھیڑ لگی رہی، حادثے میں کسی کے سنگین زخمی نہ ہونے پر لوگوں نے راحت کی سانس لی، وہیں اووربریج کے معیار کو لے کر سوال کھڑے کئے جا رہے تھے، بہرحال بعد میں وہاں پر پہنچے پولیس و پل کارپوریشن محکمہ کے لوگوں نے گاٹر کو گیس کٹر سے کاٹ کر ہٹایا، واقعہ کو لے کر اووربریج پر کئی گھنٹے جام کی صورت حال رہی، موقع پر ٹریفک ایس آئی امت سنگھ اور موسے پور چوکی انچارج پہنچے.