رپورٹ: تہذیب انور انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) انجمن اعزا دار حسینی رجسٹرڈ شاہ محمد پور مبارک پور کے زیر اہتمام امام باڑہ بارگاہ حسینی میں جلسہ ہائے وعظ و بزم مقاصدہ کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا افضال حیدر صاحب فیض آباد، سید کاظم مہدی عروج جونپوری اور مولانا علی رضوان زیدپوری نے یکے بعد دیگرے قوم سے خطاب کیا بعدہ مصرع طرح ’’ ایمان کی سند ہے محبت حسین کی‘‘ کے تحت شعرائے کرام ڈاکٹر عقیل پیکر، صغیر، شبروز، مہدی، تنویر، اشرف، علی اکبر، تنویر جون پور،تاج، مسعود کاظمی، غمخوار حسین، میثم کاظمی،جاوید، فرمان عابدی، آل رضا اعظمی، جعفر علوی اور فیض وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو نوازا۔
پروگرام کا آغاز واحد حیاتی جمو کشمیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ صدارت مولانا ڈاکٹر سید کاظم مہدی عروج جونپوری اور نظامت زاہد کانپوری نے کی۔
اس موقع پر کمیٹی صدر محمد قاسم کربلائی، سکریٹری ماجد حسین، کنوینر ماسٹر قیصر عباس، خازن نجف علی، مولانا شمشیر علی، حیدر پہلوان، نجف علی، راحت، ماجد حسین، شیخ محمد، شہدائے شبّر وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔