رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گمبھیرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/مئی 2017) گمبھيرپور تھانہ علاقہ تحت اموڑ گاؤں میں واقع پرائمری اسکول پر ہفتے کی صبح گیس چولہے پر کھانا بناتے وقت سلنڈر میں آگ لگ جانے سے عورت باورچی جھلس گئی، علاج کے لئے اس لال گنج سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق علاقے کے اموڑ گاؤں میں واقع پرائمری اسکول پر ہفتے کی صبح اسکول میں تعینات خاتون باورچی رموتا دیوی (32) بیوی شیولال رام گیس چولہے پر بچوں کے لئے کھیر بنا رہی تھی، اسی دوران اچانک سلینڈر ریگولیٹر تیز آواز کے ساتھ سلنڈر سے الگ ہو گیا اور آگ لگ گئی، آگ کی زد میں آنے سے رموتا دیوی شدید جھلس گئی، آناً فاناً اسے علاج کے لئے لال گنج سی ایچ سی منتقل کر دیا گیا، جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے.