اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپـور میں صحبـت غازی میاں کا دو روزہ میلہ کل سے ہوگا شروع، تیاریاں مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 May 2017

مبارکپـور میں صحبـت غازی میاں کا دو روزہ میلہ کل سے ہوگا شروع، تیاریاں مکمل!


رپورٹ: جاویـد حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) ریشم نگری مبارکپور کے صحبت کے میلے کے نام سے مشہور حضرت سید سالار غازی میاں کا صحبت میلہ دو روزہ 2 اور 3 مئی بروز منگل، بدھ کو صحبت والی باغ محلہ کٹرا اونچی تکیا پر منایا جائے گا.
واضح ہو کہ شہر کے سب سے پرانے میلے میں سے ایک میلہ ہے جو کئی سو سالوں سے چلا آرہا ہے، حضرت سید مسعود سالار غازی میاں کی یاد میں یہ میلہ منایا جاتا ہے، میلے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے، جگہ جگہ تمام طرح کی دکانیں سج چکی ہیں اور بچوں کی تفریح ​​کے لئے چھوٹے بڑے طرح طرح کے کھلونے بھی نظر آرہے ہیں، میلہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میلے میں پہلے بہت ساری زمین تھی جس پر پورے زور و شور میلہ لگتا تھا اب محض چند حصے میں ہی لگتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام زمین یا تو قبضہ کر لی گئی ہے یا لوگوں نے عمارت کی تعمیر کرلیا ہے جس کی وجہ سے یہ صحبت غازی میاں کے میلہ وجود آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے.
اس کے باوجود میلے کی بھیڑ کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہوئی جارہی ہے.
میلے میں بچے خوب لطف لیتے ہیں.
اس بار غازی میاں کے میلے میں قوالی کا بھی پروگرام رکھا گیا ہے جو پہلے دن منگل کی رات صحبت والی باغ میں شاندار قوالی کا پروگرام ہے جس مرد و عورت قوال حصہ لیں گے.