رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2017) مبارکپور اسمبلی سے بی ایس پی کے رکن اسمبلی اور پارٹی کے ودھان منڈل کے اہم رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے پیر کی شام 6 بجے شہر اور آس پاس علاقوں کا دورہ کر لوگوں کے مسائل سنا، اور دس لاکھ کی لاگت سے نئے تعمیر شادی ھال کا افتتاح کیا، ساتھ ہی شام محلہ کٹرا پہنچ کر گولی باری میں ہوئی موت پرکاش سونکر کے گھر پہنچے، اس کی بیوی کو اپنے فنڈ سے دس ہزار کا چیک پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یوگی راج آتے ہی غنڈوں، بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں جو پوری ریاست میں قانون کی دھجیاں اڑا رہیں ہیں. انہوں نے میت خاندان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں اس گولی باری کی آواز اٹھائیں گے اور حکومت سے خاندان والوں کے لئے دس لاکھ کا معاوضہ دلانے کی مانگ کروں گا، ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے اس کے بعد املو کے رسول پور امبیڈکر چوراہے کے پاس نئے تعمیر شادی ھال کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس شادی ھال کے بن جانے سے علاقے کے دلتوں کو سہولت ہو جائے گی اور شادی بیاہ کے موقع پر ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑے گا اور یہاں کے دلت بھائی اس کا فائدہ لیتے رہیں گے.
بی ایس پی ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈڈ جمالی نے کہا کہ بی جے پی حکومت بنتے ہی سارے غنڈے بدمعاش سڑکوں پر اتر کر پولیس کو پیٹ رہے ہیں کہیں تھانوں کو جلا دیا جارہا ہے، اور کہا کہ میں علاقے کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا.