اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بینک آف بڑودہ کے ریٹائر ہیڈ کیشیئر نے ٹرین کے سامنے کود کر کی خود کشی، گھر میں مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 May 2017

بینک آف بڑودہ کے ریٹائر ہیڈ کیشیئر نے ٹرین کے سامنے کود کر کی خود کشی، گھر میں مچا کہرام!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/مئی 2017) سدھاری علاقے شاه گڑھ سمیندا روڈ ریلوے پر بدھ کی صبح تقریبا 9:50 پر ٹرین کے آگے کود کر بڑودہ بینک ریٹائر ہیڈ کیشیئر کنور وریندر كانيكبج (64) بیٹے بچہ رام نے خود کشی کر لی،  ٹرین سے کٹ کر موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ٹرین سے حادثے کی اطلاع پر پہنچے سرکاری حکام نے لاش کی کپڑا اور موزے سے شناخت کی، اہل خانہ نے کہا کہ گھر سے علاج کے لئے نکلے تھے، خاندان میں کہرام مچا تھا، میت کے بیوی اور بچوں کو رو رو کر برا حال رہا، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا.