اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج کے بھگت پور میلے میں سیلنڈر پھٹنے سے مچی بھگدڑ، کئی زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 3 May 2017

بلریاگنج کے بھگت پور میلے میں سیلنڈر پھٹنے سے مچی بھگدڑ، کئی زخمی!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) بلرياگج بلاک کے بھگت پور گاؤں میں لگنے والا غازی میاں کے تین روزہ میلے میں بدھ کو بہترین انتظام کے ساتھ افتتاح ہوا، وہیں دوسری طرف میلے مین گیس سیلنڈر پھٹ جانے سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے.
موصولہ خبر کے مطابق بدھ کی شام میلہ اپنے پورے شباب پر چل رہا تھا، اسی درمیان میلے میں ایک تربوز بیچنے والا گیس سیلنڈر سے کھانے بنا رہا تھا تبھی گیس کی پائپ لیک كر گيس سیلنڈر پھٹ گیا، جسے دیکھ کر میلے میں بھگدڑ مچ گئی لوگ ایک دوسرے کے اوپر گرتے پڑتے بھاگ کر جان بچانے لگے، جس سے بھگدڑ میں دب کر کئی لوگ زخمی ہوگئے، جب اس واقعہ کہ بھنک انتظامیہ کو ملی تو آناً فاناً پہنچ کر ماحول کو پرسکون بنایا.