اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت، دوستوں ساتھ گیا تھا نہانے، کیچڑ میں پھنسنے سے جان جانے کا امکان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 May 2017

تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت، دوستوں ساتھ گیا تھا نہانے، کیچڑ میں پھنسنے سے جان جانے کا امکان!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بردہ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/مئی 2017) برده تھانہ علاقہ کے سراوا گاؤں میں جمعہ کے دن میں 11 بجے گاؤں کے تالاب میں ایک 17 سالہ نوجوان نہانے گیا تھا جو ڈوب گیا اور موت ہو گئی، اس کی معلومات گھر والوں کو دوپہر 1 بجے ہوئی تو گاؤں کے لوگوں نے لاش کو پانی سے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا.
اطلاع کے مطابق علاقے کے سراوا گاؤں رہائشی ستّیم یادو 17 بیٹے راجیش یادو گاؤں کے کچھ لڑكوں کے ساتھ گاؤں کے تالاب میں جمعہ کے دن میں 11 بجے نہانے گیا تھا اور اس وقت گاؤں کے لڑکے نہا کر گھر چلے آئے تھے لیکن ستیم نہیں آیا تھا تو گھر کے لوگ مذکورہ لڑكوں سے اس بارے میں پوچھا تو سب نے بتایا کہ ہم لوگ نہا کر گھر چلے آئے تھے اور ستیم نہیں آیا تھا، وہ بعد میں آنے کو کہا اس پر گاؤں کے لوگ تالاب پر پہنچے اور اندر تلاش کرنے لگے تو لاش كيچڑ میں پھنسی ملی جسے باہر نکالا، اس کے بعد پولیس کو اطلاع ہوئی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا.