رپورٹ: عارف ریحان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
باندہ(آئی این اے نیوز 20/مئی 2017) روڈویز بس ہمیر پورڈیپو میں آگ لگ جانے سے درجنوں افراد کی موت ہوگئی، جسپورہ تروڑا ضلع باندہ کے بیچ گیارہ ہزار وولٹیز کا تار گرا اچانک بس کے اوپر اور بس میں زور کی آگ لگ گئی جس سے تقریباً پندرہ آدمیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، کثیر تعداد میں مسافر زخمی بھی ہوگئے، بس میں آگ لگتے ہی ڈرائیور کود کر فرار ہوگیا.
اطلاع پاکر انتظامیہ کے لوگ پہنچے اور زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا.