اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایک چراغ اور گل ہو گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 May 2017

ایک چراغ اور گل ہو گیا!


رپورٹ: عبیدالرحمٰن اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 20/مئی 2017) اُم المدارس دارالعلوم دیوبند میں تقریبا چالیس سال درس و تدریس کی خدمات انجام دیکر ہزاروں تشنہ لبوں کو سیراب کرنے والی عظیم علمی و روحانی شخصیت، مسلمانان ہند کی سب سے بڑی تنظیم جمعیة علماء ہند کے نائب صدر، محدث عصر، استاذ العلماء، حضرت مولانا ریاست علی ظفر صاحب بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند آج مورخہ 23/ شعبان بروز سنیچر بوقتِ سحر اپنے ہزاروں روحانی فرزندوں کو روتا بلکتا چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے.
                       🔷انالله وانا الیه راجعون🔷
الله رب العزت حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے، اپنا قرب خاص نصیب فرمائے، بےشمار رحمتوں سے مالا مال فرمائے اور ہم تمام پسماندگان، متعلقین، متوسلین، شاگردگان خصوصا حضرت کے گھر، خاندان والوں اور اعز و اقرباء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر جمعیة علماء صوبہ یوپی کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے کہا کہ یہ ملت اسلامیہ کے لئے کسی حادثہ سے کم نہیں، غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کی تعزیت کے مستحق ہیں، مولانا نے بتلایا کہ حضرت رحمة اللہ علیہ دارالعلوم کے انتہائی محبوب اساتذہ میں سے تھے، طلباء کے ساتھ انتہائی شفقت و محبت کا معاملہ فرماتے تھے، آج ہم اپنے انتہائی مشفق مربی استاذ سے محروم ہوگئے۔
مولانا اسامہ نے بتلایا کہ حضرت رحمة الله علیه تقریبا دس سال تک جمعیت علماء ہند کے نائب صدر رہے، آپ کی عمر تقریبا 75 برس تھی، انتہائی ضعف کے باوجود پوری بشاشت کے ساتھ طالبان علوم نبوت کو فیضیاب کررہے تھے، دارالعلوم دیوبند کا الہامی ترانہ "یہ علم و ہنر کا گہوارہ" اور جعیت علماء ہند کا ترانہ "یہ اہل یقیں کی جمعیت" بھی آپ ہی کا لکھا ہوا ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق مولانا اسامہ نے جمعیت علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے حوالہ سے بتلایا کہ حضرت رحمة الله علیه کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ دارالعلوم میں ادا کی جائے اور تدفین قبرستان قاسمی میں ہوگی۔
مولانا اسامہ نے جمعیت کے تمام احباب اور مدارس کے ذمہ داران سے حضرت کیلئے ایصال ثواب کی خصوصی درخواست کی ہے۔