رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/مئی 2017) مبارکپور علاقے سے بی ایس پی ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے جمعہ کو اسمبلی میں گورنر کے درمیان مبارکپور کے مسائل کو نمایاں آواز اٹھائی اور حکومت نے انہیں بھروسہ دلایا کہ جلد ہی مسئلہ حل کیا جائے گا.
ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے اترپردیش حکومت سے مبارکپور میں بند جائز سلاٹر ہاؤس کو فوری طور پر جاری کرنے کے مطالبات کے ساتھ ہی لائسنس بحال کا مطالبہ بھی کیا، گذشتہ دنوں مبارکپور میں پرکاش سونکر کی موت پر اہل خانہ کو دس لاکھ کا معاوضہ کا مطالبہ کیا، اور مبارکپور بس اسٹاپ کو جلد چالو کرانے کا مطالبہ کیا.
واضح ہو کہ مبارکپور سے دوسری بار جیتنے کے بعد رکن اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے گورنر کے درمیان بولا، جس میں انہوں نے سب سے پہلے اسمبلی میں وزیر اعلی کی موجودگی میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ مبارکپور سمیت بند پورے پردیش میں جائز سلاٹر ہاؤس جلد سے جلد چالو کیا جائے، ساتھ ہی ہائی کورٹ کے حکم کو ذہن میں رکھتے ہوئے قریشی سماج کو لائسنس جاری کئے جائے تاکہ وہ بھوک کے شکار نہ ہوں اور وہ اپنی روزی روٹی کما سکیں.
ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے کہا کہ جب خود ہائی کورٹ سے حکم ہے کہ کسی کی خوراکی روکنے کا کسی کو بھی اختيار نہیں ہے اس لئے لاکھوں قریشی سماج کو بے روزگاری سے بچانے کے لئے حکومت ٹھوس قدم اٹھائے جس پر حکومت نے اسمبلی میں بھروسہ دیا کہ جلد ہی اس پر عمل درامد کرانے کی کوشش کی جائے گی اور جائز سلاٹر ہاؤس کو مکمل کرانے کی پہل ہوگی.