اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان کسی کی جاگیر نہیں بلکہ مختلف مذاہب، ذات اور ثقافتوں کا ملک ہے: مفتی محمد ثاقب قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 May 2017

ہندوستان کسی کی جاگیر نہیں بلکہ مختلف مذاہب، ذات اور ثقافتوں کا ملک ہے: مفتی محمد ثاقب قاسمی



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 21/مئی 2017) شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی پر زور دیتے ہوئے مجلس صدائے حق پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ثاقب قاسمی نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان کسی ایک مذہب یا ایک ذات کا نہیں بلکہ مختلف مذاہب، ذات اور مختلف ثقافتوں کا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شر پسند عناصر ملک کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہیں اس سے ملک کمزور ہوگا، ملک کی ترقی کا پہلا ستون امن و اتحاد ہے اور ایسے شر پسند عناصر پر قابو کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا، کچھ دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ملک کے کئی علاقوں میں مذہب کی آڑ میں لوگ اقلیتی قوم پر ظلم و ستم کر رہے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ حکومت سختی کا معاملہ کرے، کچھ لوگ سیاسی مفاد کی خاطر اس طرح کی چیزوں کو بڑھاوا دیتے ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ہم ایسے لوگوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں، ہمارے ملک کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب، مختلف ثقافت، الگ الگ ذات وزبان کے لوگ زندگی بسر کررہے ہیں اور اسی سیکولرازم سے اسکی بیرون میں شناخت ہے، اتحاد وبھائی چارگی کا جو خواب ملک کے مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا ہمیں اسکو برقرار رکھنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا.