رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/مئی 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا عبدالحسیب صاحب نے اصلاح دین سے بھرپور بیان کیا اور مہمان مقرر مولانا افروز صاحب کوپاگنج نے حالات حاضرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر مسلمان پریشان ہے تو اپنے اعمال کیوجہ سے پریشان ہے پہلے مسلمان اپنے اعمال درست کریں ان شاء اللہ سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اور مولانا مولانا شاکر صاحب استاد مدرسہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور نے بھی جامع بیان فرمایا، جلسہ کاآغاز قاری انیس صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت نبی محمد سہیل صاحب پورہ معروف مئو ناتھ بھنجن نے پڑھا، اور جلسہ کا اختتام مولانا افروز صاحب کوپاگنج کی دعاء پر ہوا جلسہ میں گاؤں کے نوجوان سمیت علاقہ کے ہزاروں لوگ موجود رہے.