اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ دارالقرآن غازی آباد میں جلسہ کا انعقاد، کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 May 2017

جامعہ دارالقرآن غازی آباد میں جلسہ کا انعقاد، کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا!


رپورٹ: سلمان احمد دہلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی آباد(آئی این اے نیوز 5/مئی 2017) جامعہ دارالقرآن رفیق آباد کالونی قصبہ ڈاسنہ ضلع غازی آباد (یوپی) میں سالانہ امتحان کا اختتام ہوا اور ایام تعطیل سے قبل تمام طلباء کو نصیحت اور ایمان افروز باتوں سے علماء نے خطاب کیا، حالات سے آگاہ کرتے ہوئے طلبہ حفاظ کو نصیحت کی کہ اپنے سینوں میں قرآن کو آپ نے بسالیا ہے اور اللہ کا آپ پر انعام ہے کہ اتنی عظیم الشان کتاب کی حفاظت کے لیے آپ جیسے ننھے ننھے  بچوں کو منتخب کیا اب آپ اس قرآن کو یاد رکھیں، روزنانہ تلاوت کریں اور اپنی آگے کی تعلیم جاری رکھ کر قرآن کے مفاہم و مقاصد کو سمجھنا، آج امت علم کی پیاسی ہے اس پیاس کو آپ ہی بجھایں گے ان شاء اللہ.
واضح ہو کہ جامعہ کا قیام تقریبا اسی سال ہوا ہے اور الحمدللہ جامعہ اپنی تمام ترقی کی منازلیں طے کر رہا ہے جس کے پیچھے یقینا یہاں کے اساتذہ اور معاونین بالخصوص جامعہ کے بانی ومہتمم جناب قارہ ناصر محمود صاحب دامت برکاتھم کی شب وروز کی محنتیں شامل حال ہیں اللہ سے دعاء گو ہوں کہ اللہ اس مدرسہ کو کامیاب وکامران کرے اور عروج پر پہچائے اور یہاں کے اساتذہ و منتظمین کو اخلاص و للہیت سے کام کرنے کی توفیق دے
آخر میں جامعہ کے بانی ومہتمم جناب قاری ناصر محمود صاحب کےہاتھوں امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اجلاس میں مہمانان کرام سے ساتھ ساتھ جامعہ کے تمام اساتذہ شریک رہے.