اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چین کے بعد ترکی میں اعظم گڑھ کے ڈی ایم کا جلوہ، ترکی پیرابیڈمنٹن مقابلہ میں روسی کھلاڑی کو دی شکست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 6 May 2017

چین کے بعد ترکی میں اعظم گڑھ کے ڈی ایم کا جلوہ، ترکی پیرابیڈمنٹن مقابلہ میں روسی کھلاڑی کو دی شکست!


رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/مئی 2017) بین الاقوامی کھلاڑی اور اعظم گڑھ کے ڈی ایم سہاس ایلوائی ایک بار پھر ضلع کا نام روشن کرنے کے مقصد سے ترکی اوپن انٹرنیشنل پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں. ترکی میں یہ مقابلہ 2 مئی سے 8 مئی تک کھیلا جائے گا. جمعرات کو اپنے پہلے میچ میں ضلع مجسٹریٹ نے روس کے کھلاڑی اناوو کو 21-6 کے بھاری فرق سے شکست دے کر جیت سے آغاز کیا. جیسے ہی جیت کی معلومات ضلع پہنچی یہاں خوشی کی لہر دوڑ پڑی.ضلع کےلوگوں کو امید ہے کہ جس طرح ایشین پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت کر انہوں نے انڈیا سے لگايت اعظم گڑھ کا نام بلند کیا تھا اسی طرح ترکی اوپن جیت کر ضلع کا نام روشن کریں گے. ڈی ایم سنگل اور ڈبل دونوں کلاس میں حصہ لے رہے ہیں، انترراشٹريہ انسٹرکٹر اجیندر رائے نے بتایا کہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لئے گولڈ میڈل جیتنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے.