رپورٹ: صابر قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 18/مئی 2017) آج بروز جمعرات کو جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل اور چنڈی گڈھ کے صدر مولانا محمد یحیٰ کریمی صاحب نے دوسرے جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل اور چنڈی گڈھ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر میوات کے ڈی سی کو ایک میمورنڈم سپرد کیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ چند دنوں کے بعد مسلمانوں کا مقدس ترین مہینہ ماہ رمضان المبارک آنے والاہے، اور گرمی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے، اس لئے ہریانہ سرکار اس بات کو یقینی بنائے کہ ماہ رمضان میں بجلی موجود رہے اور پانی کی سپلائی بھی وافر مقدار میں ہونی چاہیئے کیونکہ یہ دونوں ہی انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ہیں اور رمضان المبارک میں ان کی اہمیت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔
اور ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جہاں پر ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہے یا بجلی کے تار ٹوٹے ہوئے ہیں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پہلے ان سب کو درست کیا جائے۔
اس وفد میں حضرت صدر محترم کے علاوہ مولانا عبد المجید صاحب سنگار، قاری علی محمد رانوتہ، مولانا عبدالرحمن لہر واڑی، قاری ناظرالحق کریمی بھی شریک تھے.