رپورٹ: محمد اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز17/مئی 2017) نگر پنچایت بلریاگنج میں آج اس وقت دقت پیش آ گئی جب اچانک ایک ٹرک بازا میں داخل ہوگیا دیکھتے دیکھتے پوری مارکیٹ میں گاڑیوں کا جام لگ گیا جس کے چلتے لوگ گھنٹوں پریشان رہے، قاسم گنج سے لیکر نئے چوک تک پورا روڈ گاڑیوں سے بھر گیا.
واضح ہو کہ بلریاگنج کے قاسم گنج میں ہمیشہ بھیڑ رہتی ہے اور آج کل رمضان کو لیکر لوگ بازار میں بھرے رہتے ہیں اس میں بھی ٹرک اور بس آجاتے ہیں جس کے چلتے پورا پورا روڈ جام ہو جاتا ہے اور لوگ چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں گاڑیاں لیکر پریشان ہوجاتے ہیں اس کے لئے بلریاگنج انتظامیہ کو بہترین نظم کرنا چاھیئے تاکہ اس جام سے عوام کو چھٹکارا مل سکے.