رپورٹ: محمد آصف
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/مئی 2017) رانی کی سرائے قصبے میں واقع كانشی داس مندر کے قریب ہفتے کی دوپہر بیوی کے ساتھ پہنچے موٹر سائیکل سوار نوجوان نے اسے طلاق کی دھمکی دیتے ہوئے پیٹنا شروع کر دیا، مقامی لوگوں کی مداخلت سے کسی طرح معاملہ ٹھنڈا ہوا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس دونوں کو تھانے لے آئی اور کچھ دیر بعد سخت ہدایت دے کر چھوڑ دیا.
ہفتے کی دوپہر ضلع ہیڈکوارٹر کی جانب سے رانی کی سرائے ٹاؤن پہنچے موٹر سائیکل سوار نوجوان نے مندر کے پاس موٹر سائیکل روکی اور پیچھے بیٹھی بیوی کو بغیر وجہ پیٹنا شروع کر دیا، یہ دیکھ مقامی لوگ پہنچے اور جب پیٹائی کا سبب جاننا چاہا تو نوجوان پرسکون ہو گیا لیکن لڑکی نے بتایا کہ حال ہی میں اس کی شادی نوجوان سے ہوئی ہے، ہفتہ کو وہ امتحان دینے گھر سے نکلی تھی اسی دوران اس کا شوہر اس کو زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر چل دیا، متاثرہ نے بتایا کہ شوہر بلاوجہ طلاق کی دھمکی دیتے ہوئے اسے مارنے لگا، اس سلسلے میں تھانہ انچارج سریتا سنگھ نے بتایا کہ باہمی تنازعہ کی معلومات کے بعد نئے جوڑے کو سمجھا بجھا کر چھوڑ دیا گیا.