رپورٹ: شہاب الدین
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/مئی 2017) پھول پور کوتوالی علاقے کے ماہل روڈ پر واقع انباری میں کیلاش یادو کی میڈیکل اسٹور کی دکان ہے اور پیچھے رہائشی مکان بھی ہے اس کے سوا گئوشالا میں گائے رہتی ہے گزشتہ رات کچھ نامعلوم چورو نے گایوں کو چرانے کی نیت سے پک اپ سمیت مویشی فارم پر دھاوا بولا پر دروازے پر موٹی زنجیر کی وجہ سے اندر گھسنے سے ناکام رہے تو روڈ پار ستيپركاش یادو پھدگديا رہائشی کی پان کی گمٹی کا تالا توڑ نقد سمیت سامان اٹھا لے گئے تبھی روڈویز بس سے اتر کر آ رہے اوم پرکاش کو سون بھدر میں ٹیچر ہیں ان کے اوپر لوٹیرےٹوٹ پڑے اور لڑائی کرنے لگے اور ان کی جیب سے موبائل اور 15000 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس چھان بین میں مصروف رہی جبکہ مارکیٹ شہریوں میں پولیس کے سست رویہ کو لے کر زبردست غصہ ہے.