اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جہیز میں نہیں ملی موٹر سائیکل تو دولہے نے توڑ دی شادی، رپورٹ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 22 May 2017

جہیز میں نہیں ملی موٹر سائیکل تو دولہے نے توڑ دی شادی، رپورٹ درج!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اھرولا/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) اهرولا تھانے کی پولیس نے جہیز میں موٹر سائیکل اور الیکٹرانک اشیاء کی مانگ پوری نہ ہونے پر شادی کا رشتہ توڑ دینے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف ہفتہ کو رپورٹ درج کی ہے.
دیوریا ضلع کے برهج قصبہ رہائشی شیو کمار ورما بیٹے کیشو پرساد ورما کا الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی اہرولا رہائشی اشونی بیٹے رمیش سیٹھ کے ساتھ میں طے کی تھی، سسرال پارٹی کے لوگ جہیز میں موٹر سائیکل اور الیکٹرانک سامانوں کا مطالبہ کر رہے تھے، انکار کرنے پر انہوں نے شادی کرنے سے منع کر دیا، اس معاملے میں پولیس نے وپن بیٹے رمیش سیٹھ رہائشی ٹاؤن اهرولا سمیت چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے.