رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) مسلم اکثریتی علاقے مبارکپور میں آئندہ 28 مئی سے پڑنے والے اسلام کے مقدس مبارک مہینہ رمضان میں بجلی، پانی، صاف صفائی وغیرہ کے انتظام کیلئے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان کا مہینہ آئندہ 28 مئی سے شروع ہو رہا ہے، اس لیے رمضان کے مقدس مہینے میں مسلم کمیونٹی پورے دن اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں، اور ریشم نگری مبارکپور اور آس پاس کے علاقوں میں دیر رات تک ایک خاص نماز تراویح پڑھی جاتی ہے، اس شدید گرمی میں بجلی اگر درست نہ رہی تو روزہ داروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حکومت کے شہری علاقے میں 22 گھنٹے بجلی دیئے جانے کے وعدے کو پورا کیا جائے، رمضان کے ماہ میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کا انتظام کیا جائے، خاص طور سے مین مارکیٹ، چھوٹی آرجنٹی، بڑی آرجنٹی، پرانی بستی، پورہ رانی، پورہ سوفی، حیدرآباد، شاه محمد پور، پورہ دیوان، کٹرا، علی نگر وغیرہ مسلم محلے میں رمضان کے موقع پر صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے.
معل ہو ہ موجودہ وقت میں مبارکپور علاقے میں بجلی کی ذبردست کٹوتی کے چلتے دن بھر لوگ بے حال رہتے ہیں پھر بھی کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے، اور تو اور میونسپلٹی کونسل انتظامیہ کی لاپرواہی سے پورے شہر میں گندگی کے انبار لگا رہتا ہے جگہ جگہ كوڑہ کے ڈھیر لگے رہتے ہے، خاص طور سے پورہ دیوان امام باڑہ دروازے والی مسجد، البركات مسجد، پورہ سوفی مسجد اہل حدیث، كپورا شاہ کی باغ عائشہ جامع مسجد، وغیرہ مساجد کے پاس گندگی کا انبار لگا رہتا ہے، لوگوں نے کہا کہ اگر رمضان ماہ میں صفائی نہیں کرائی گئی تو لوگوں کو بہت دقت کا سامنا کرنا پڑے گا جس کو دیکھتے ہوئے شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان ماہ میں جلد سے جلد درست کریا جائے.