رپورٹ: محمد مدثر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چیک پوسٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) کل شب مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کوٹیلہ اعظم گڑھ میں ایک سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت مولانا صفات احمد صاحب نے کی اور نظامت کے فرائض جناب حافظ معصوم نے انجام دیا، جلسے کا آغاز حافظ عرفان صاحب کی تلاوت کلام الہی سے ہوا بعد ازیں مولانا عامر صاحب نے اپنے نعتیہ کلمات پیش کئے اسی دوران چند ناظره قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات کی مقاسمت بھی عمل میں آئی.
اس موقع پر مقرر خاص مفتی غفران احمد صاحب نے اپنے ناصحانہ کلمات میں فرمایا کہ اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں پر ہمیں شکر بجا لانا چاہئے، مولانا انور داؤدی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حلال رزق ہی سبب نجات بنتا ہے اسلئے ہمیں حلال رزق ہی کھانا چاہئے اور اپنے ماتحتوں خصوصآ بچوں کی اچھی طرح نگہبانی کرنی چاہئے، جناب مفتی عبدالماجد نے اپنی تقریر میں مکاتب و مدارس کی اہمیت پر زور دیا، مولانا صفات احمد صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں نوجوانوں کو اپنے قیمتی اوقات ضائع نہ کرنے کی تذکیر کی
اس جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جلسے کا اختتام مفتی غفران صاحب کی دعاء پر ہوا.