رپورٹ: جاوید حســن انصــاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/مئی 2017) مبارکپور کے محلہ نورپور میں واقع انڈین گیس ایجنسی کے پاس سائیکل سے دوا لینے جا رہے شخص کو آٹو رکشہ سے دھکا لگ گیا، جس سے وہ زمین پر گر پڑا اور مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کے زد میں آ گیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی، پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال بھیج دیا.
واقعہ کے مطابق شنکر رام (58) بیٹے سیوک رہائشی گرام پچری تھانہ مبارکپور سائیکل سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مبارکپور دوا لینے جا رہا تھا کہ انڈین گیس ایجنسی کے قریب ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے سائیڈ مار دیا، جس سے وہ سائیکل سمیت سڑک پر گر پڑا اور مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی اس کو روندتے ہوئے نکل گیا اور اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی، میت کے خاندان میں بیوی پھول متی، تین بیٹے اروند، پروین، پرمود اور دو بیٹیاں ہے، واقعہ سے رشتہ داروں میں کہرام مچا ہوا ہے، پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا.
