رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جون 2017) مبارکپور تھانہ علاقہ کے محلہ پورہ دلہن میں جمعرات 8 جون کی دوپہر پولیس نے 12 افراد پر بھینس کاٹے جانے کے الزام میں مقدمہ درج کر موقع سے سامان برآمد کیا ہے، محلے کے ہی کسی فرد نے 100 نمبر فون کر بتایا کہ شبیر بیٹے نذیر کے احاطے میں بھینس ذبح کرنے کی تیاری ہو رہی ہے طلاع پاکر 100 نمبر پولیس و مقامی پولیس نے گھیرا بندی کر گوشت کے ساتھ ہی سامان برآمد کیا ہے، اس سلسلے میں پولیس نے 12 افراد پر مقدمہ درج کر پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے وہیں محلے میں پولیس کی اس کارروائی سے کھلبلی مچی ہوئی ہے کوئی کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے.
واضح ہو کہ یوگی حکومت بنتے ہی سب سے پہلے سلاٹر هاؤس کو سیز کر دیا گیا جس کے بعد لوگ چوری چوری جانوروں کو ذبح کرنے ک خبر ملتی رہی اور اب تک مبارکپور پولیس نے دو مقامات سے بھینس ذبح کرنے پر کاروائی کر چکی ہے.
