رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھول پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جون 2017) رمضان میں منگل اور بدھ کو ہوئی بارش جہاں ایک طرف راحت کا سامان لیکر آئی وہیں پھول پور میں ماہل روڈ کے آس پاس کے لوگوں کے لئے یہ بارش زحمت کا سبب بن رہی ہے۔
وجہ ماہل موڑ پر پلیا کا دھنس جانا ہے اور پانی کی نکاسی نہ ہو پانا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہلکی بارش سے بھی موڑ پر پانی جمع ہوجاتا ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں کافی پریشانی ہوتی ہے، پانی کافی دن جمع ہونے کے بعد اس میں بدبو سے پریشانی اور بڑھ جاتی ہے۔
تحصیل دیوس پر اس کی شکایت بارہا کی گئی لیکن تسلی کے سوائے کچھ نہیں ملا، مقامی لوگوں نے اس معاملہ کو ایس ڈی ایم اور ایم ایل اے تک بھی پہنچایا لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔