رپورٹ: روشن لال
ـــــــــــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/جون 2017)اعظم گڑھ روناپار تھانہ علاقہ کے آراجی دیوارا اجگرا گاؤں میں اتوار کی رات چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر ایک خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کردیا، بچ بچاؤ میں 6 افراد زخمی هوگئے.
معلومات کے مطابق مندرجہ بالا گاؤں رہائشی کومل بیٹا بدلو رام کے گھر کے تمام لوگ اتوار کی رات ایک رشتے میں دعوت پر گئے تھے.
گھر خالی پاکر گاؤں کا ہی ایک شخص رات 8 بجے گھر میں گھس کر عورتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا، پہلے تو اس نے ایک کے ساتھ زبردستی کیا لیکن گھر کی تمام عورتوں نے جب اسے پیٹنا شروع کیا تو وہ وہاں سے بھاگ كر اپنے گھر گیا اور وہاں سے کلہاڑی لیا اور گالی دیتے ہوئے دوبارہ گھر آکر عورتوں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا اتنے میں حملہ آور کے لواحقین بھی آکر عورتوں کو مارنے پیٹنے لگے.
شور سن کر جب تک محلہ کے لوگ موقع پر جاکر درمیان دفاع کرتے تب تک حملہ آور اور اس کے لواحقین نے دھاردار ہتھیار اور لاٹھی ڈنڈا سے مار پیٹ کر نصف درجن کو زخمی کردیا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی 100 نمبر کی پولیس زخمیوں کو ایمبولینس بلا کر سی ایچ سی هريا بھیج دیا، جہاں رات بھر علاج کے بعد حالت سنگین ہوتے دیکھ ڈاکٹر نے زخمیوں کو ضلع سپتال ریفر کردیا.
اس سلسلے میں متاثرہ نے روناپار تھانہ میں گاؤں کے ہی دھرمیندر بیٹے رام سیوک درجن بھر عورت و مرد کے نام تحریر دیا ہے، تحرير لے کر پولیس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے خر لکھے جانے تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی تھی.