اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی ایس این ایل نیٹ ورک فیل ہونے سے بڑھی صارفین کی مشکلیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 14 June 2017

بی ایس این ایل نیٹ ورک فیل ہونے سے بڑھی صارفین کی مشکلیں!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھول پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/جون 2017) شہر اور دیہی علاقوں میں بی ایس این ایل نیٹ ورک فیل ہونے سے صارفین کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں، بی ایس این ایل میں اس طرح کے مسائل آئے دن آتے رہتے ہیں، اس کے چلتے لوگ دیگر کمپنیوں کے سم لینے کو مجبور ہیں، علاقائی لوگوں نے محکمہ جاتی بی ایس این ایل کی توجہ اپنی طرف متوجہ کراتے ہوئے مسئلہ سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے.
ٹاؤن سے لے کر دیہی علاقوں میں آئے دن بی ایس این ایل نیٹ ورک فیل ہو جاتا ہے، منگل کو صبح سے ہی نیٹ ورک فیل رہا جو سارا دن چلتا رہا، اس دوران لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ ٹوٹ رہا ہے، جن لوگوں نے بی ایس این ایل کے علاوہ دیگر نجی کمپنیوں کے سم ہیں وہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہے، صرف بی ایس این ایل کے بھروسے رہنے والے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ ٹوٹ رہا ہے.
بی ایس این ایل میں اس طرح کے مسائل آئے دن ہو جاتی ہے، اس کے چلتے لوگ دیگر کمپنیوں کے سم کا استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں، علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جاتی افسران کی بے حسی کی وجہ سے آئے دن لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکے وہیں براڈبینڈ خدمات بھی رکی رہی، لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ سے نجات نہیں ملا تو تحریک کیا جائے گا.