اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹرک سے کچل کر خاتون کی موت، ڈرائیور فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 June 2017

ٹرک سے کچل کر خاتون کی موت، ڈرائیور فرار!



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/جون 2017) دیوگاؤں کوتوالی کے قریب جمعرات کی دوپہر قریب 12 بجے ٹرک سے جھٹکا لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار خاتوں سڑک پر گر گئی اور ٹرک ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دردناک حادثہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی.
موصولہ خبر کے مطابق گمبھیر پور تھانہ کے لكھيم پور کی رہنے والی رادھے شیام کی بیوی ششيكلا (38) جمعرات کے روز اپنے سسر کے ساتھ موٹر سائیکل سے لال گنج دوا کے لئے آئی تھیں، دوا لینے کے بعد ششيكلا اپنے سسر کے ساتھ گھر واپس آ رہی تھی کہ بائی پاس کے قریب سڑک پر گرے ریت کے ڈھیر سے بچنے کے لئے موٹر سائیکل ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کم کی، اس وقت پیچھے سے آ رہے ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی اور پیچھے بیٹھی ششيكلا سڑک پر گر پڑیں اور ٹرک ان کے اوپر سے گزر گیا اس میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا۔