اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راستے کے تنازع میں مار پیٹ ، دو زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 June 2017

راستے کے تنازع میں مار پیٹ ، دو زخمی!


رپورٹ: وسیـم شیـخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 3/جون 2017) جونپور کے کنور پور گاؤں میں جمعہ کے روز راستے کے تنازعہ کو لے کر دو فریق کے درمیان لاٹھی ڈنڈے چلنے کی وجہ سے ایک ہی فریق کی دو خواتین زخمی ہوگئیں جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
اطلاع کے مطابق کنور پور گاؤں کی یادو بستی کے پنا لال یادو اور ان کے پٹی دار کے درمیان کافی دنوں سے راستہ کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا ۔ جمعہ کی رات سورت کے گھر والوں نے پنا لال یادو کے گھر کے راستے کو پوال اور دیگر سامان رکھ کر بند کردیا ۔ جمعہ کی صبح جب پنا لال کے گھر والوں نے اس کو دیکھا تو اس کی مخالفت کرنے لگے ۔ اسی بات کو لے کر دونوں فریقوں میں جم کر لاٹھی ڈنڈے اور اینٹ پتھر چلے ۔ اس حملے کی شروعات پنا لال کے پٹی داروں کی تھی ۔ جس سے پنا لال کے گھرانے کی کانتی دیوی اور اشولا دیوی شدید طور پر زخمی ہوگئیں ، حالت زیادہ خراب ہونے کے وجہ سے زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جس میں کانتی دیوی کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہچ گئی ۔ پولیس نے سنجے یادو سمیت 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔