اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: صالحہ سائبر کیفے کی طرف سے افطار پارٹی کا ہوا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 June 2017

مبارکپور: صالحہ سائبر کیفے کی طرف سے افطار پارٹی کا ہوا انعقاد!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جون 2017) مبارکپور کے محلہ پورہ خضر میں واقع صالحہ سائبر کیفے کے انچارج تہذیب انور انصاری کے زیر اہتمام سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی بڑی ارجنٹی کٹرہ میں دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی و ملی لیڈران کے ساتھ عوام الناس و میڈیا کے افراد نے شرکت کی.
قبل افطار لوگوں نے ملک میں امن و سکون اور مسلمانان عالم کے جان ومال ،عزت و آبرو کے تحفظ کی دعائیں کی، اس موقع پر مولانا جاوید چشتی نے روزے دار اور روزے کی اہمیت و افادیت پر خصوصی بیان کرتے ہوئے لوگوں کو صوم و صلوۃ کی پابندی اور زکاۃ و صدقہ و خیرات کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سال میں ایک بار روزہ آتا ہے پتہ نہیں آئندہ سال یہ ہمیں نصیب ہو یا نہ ہو اس کے احترام میں کوئی کمی نہیں کرنی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ اس ماہ مبارک میں عبادت و ریاضت کرنی چاہئے، کیوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس ماہ مبارک میں ہونے والے عبادات کے ثواب میں اضافہ فرما دیتا ہے جو دیگر مہینوں میں نہیں ہوتا۔
اس موقع پر مختار احمد جے، قاضی محمد ادریس انصاری، قاضی عزیز الرحمان انصاری، حافظ ریاض احمد، تہذیب انور انصاری، محمد شکیب انور انصاری، انور علی، نعمان احمد، ابھیمنو شرما،راجو یادو، کلیم اعظمی، پردیپ کمارمشرا، منیش شریواستو، حبیب اشرف، ظفر خالد، ارشاد احمد، بنکر لیڈر غفران احمد، عبدالعزیز، ارشد، جمشید احمد انصاری، مکرم انصاری وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔