اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چک میوواں قتل معاملہ میں پردھان سمیت سات افراد گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 3 June 2017

چک میوواں قتل معاملہ میں پردھان سمیت سات افراد گرفتار!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جون 2017) رانی کی سرائے کے پاس واقع چک میوواں گاؤں میں اتوار کی رات ہوئے دوہرے قتل معاملہ میں جمعہ کو ضلع کی پولیس نے سرویلانس سیل کی مدد سے گاؤں کے پردھان سمیت سات لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح ہو کہ رانی کی سرائے تھانہ علاقہ کے چک میوواں گاؤں میں اتوار کو ہوئے دوہرے قتل معاملے میں جمعہ کو ضلع کی پولیس نے سرویلانس سیل کی مدد سے گاؤں کے پردھان سمیت سات لوگوں کو بےلیسا چوراہا کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے، ان کے پاس سے ایک رائفل، دو بندوق اور لاٹھی ڈنڈا، راڈ وغیرہ بھی برآمد ہوا ہے جو قتل کی واردات میں استعمال ہوا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دعوی کیا کہ ملزمان کو ریمانڈ پر لے کر معاملہ کی حقیقت کا پتہ لگایا جائے گا۔
جمعہ کو پولیس لائن آڈیٹوریم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے کہا کہ اتوار کو کوٹے اور انتخابی رنجش کو لے کر رانی سرائے تھانہ علاقے میں چک میوواں میں دو لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں 7 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ معاملہ میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیموں کے ساتھ سرویلانس سیل کو بھی لگایا تھا۔ واقعہ کے دوسرے دن ہی 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ فرار اہم ملزم گاؤں کے پردھان راجندر یادو کے اوپر 12 ہزار اور دیگر 6 ملزمان کے خلاف پانچ پانچ ہزار روپے کا انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا.