اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ابراہیم پور روزہ افطار پارٹی میں گوپال پور کے رکن اسمبلی نفیس احمد اعظمی نے شرکت کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 14 June 2017

ابراہیم پور روزہ افطار پارٹی میں گوپال پور کے رکن اسمبلی نفیس احمد اعظمی نے شرکت کی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/جون 2017) مبارکپور کے ابراهیم پور میں روزہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، ہندو مسلم دونوں کمیونٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی جس میں گوپال پور سے ایس پی کے نوجوان ممبر اسمبلی نفیس احمد اعظمی، ایس پی طلبہ کے قومی سکریٹری اور سابق طالب علم یونین صدر شبلی کالج سرفراز احمد راز، آزاد خان، سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ ليا .
اس موقع پر موجودہ ایس پی ممبر اسمبلی گوپال پور اعظم گڑھ نفیس احمد اعظمی نے کہا کہ روزہ افطار کرانا بڑا ثواب کا کام ہے اس سے ہندو مسلم میں بھائی چارگی بڑھتی ہے اس طرح کے روزہ افطار کرنا چاہئے یہ ماہ رحمت و برکت والا ہے خدا اس ماہ میں اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرتے ہیں اور 70 گنا ثواب ملتا ہے.