ازقلم: محمد سلــــمان دھــلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس پر لکھنے کی ضرورت یوں محسوس ہوئی کہ احقر کا چند دن قبل بوقت افطار کسی وجہ سے جامع مسجد جانا ہوا جو دیکھا تو حال بےحال ہوگیا اور زبان سے یہ بات نکلی کہ یہ مسجد یے یا پھر کوئی پکوان گاہ اور سیر و سیاحت کی جگہ.
ایک جانب امام نماز مغرب پڑھا رہا تو دوسری جانب وہی مسجد میں لوگوں کی جیبیں کاٹی جارہی ہیں اور عورتوں کا ہجوم اللہ کی پناہ نماز پڑھنے کی جگہ تک نہیں مل سکی تو باہر کی مسجد میں جاکر نماز مغرب ادا کرنی پڑی اس قدر ہجوم افطار کے وقت جامع مسجد میں .کیا وہ نماز کی جگہ نہی یا پھر رمضان جیسے ماہ مقدس میں جبکہ سرکش شیاطین قید ہوتے ہیں تو یہ شیاطین نمودار ہوتے ہیں اور مرد و زن کا اختلاط بے پردگی وبے حیائی اللہ اکبر غیر رمضان میں بھی اتنی مسجد کی بے حرمتی نہی ہوتی ہوگی جتنی کہ اس ماہ مبارکہ میں ٹفن کے ٹفن کھولے پڑے ہیں ایک جانب نماز ادا ہورہی تو دوسری جانب نماز کو متروک کرکے کھانے پینے میں مصروف ہے عوام.
غضب تو اس وقت ہوا جب باہر کی جانب نکلنے لگا تو دیکھا ایک بڑی لمبی تعداد جو محض افطار کے لیے جامع مسجد آئے تھے دور دارز سے وہ نماز جیسی مقدس عظیم ترین عبادت کو چھوڑ کر اپنے گھروں بازاروں کی جناب رواں دواں ہیں .
کیا مسجد افطار کے لیے ہی بنائی گئی تھی اور نماز کو چھوڑ کر مسجد سے نکلنا کسی حد تک درست ہے؟
بے شمار اعلانات جامع مسجد کی بلند ترین مائک پر ہورہے ہیں لیکن کسی کو یہ نہی خیال آیا کہ جو لوگ افطار کر رہے ان کو بھی نماز کی جانب رغبت دلائی جایے اور اگر ایسا نہی کرسکتے تو ایے مسلمانوں ہمارا فرض بنتا ہے کہ مسجد کی پاکیزگی اور اس کا ادب واحترام ملحوظ رکھنا ہے تو وہاں کے ذمہ داران کو کہو کہ یہ تماشا بند کریں اور مسجد کی حرمت کا پامال نہ کریں یہ مسجد ہے کسی جاگیر نہی اگر وہ ایسی احمقانہ و لایعنی چیزوں سے باز نہ آیے تو یقینا احکم الحاکمین کی گرفت بہت مضبوط ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہی ناممکن ہے
قرآن نے کہا.
اِنَّ بَطشَ رَبِّك لَشَدِید.
ترجمہ: یقینا آپ کے رب کی پکڑ بہت زبردست ہے.
آج دنیا بھر کی مساجدیں شہید ہورہی ہیں ان کو لیکر ہم واویلا کرتے ہیں لیکن جو مسجد بلکہ اس وقت ہندوستان میں اسلام کی ایک پہچان ہے اس کی عزت کو پامال کیا جارہا ہے لیکن سب خاموش کیو ہیں کیا جب وہ بھی غیروں کے ہاتھ نیلام ہوگی ہماری آنکھیں اس وقت کھلیں گے جبکہ کوی فائدہ نہ ہوگا پھر چلاتے رہنا کوہ نہیں سنےگا
خدارا اس بات پر توجہ دیں اور اللہ کے گھروں کے عزت کو پامال اور کمائ کا ذریعہ بنانے سے بچیں اور بچائیں.
اللہ تعالی ہم سب کو مسجدوں کی حفاظت کرنے والا اور ان کو آباد کرنے والا بنائے آمین ثم آمین.
نوٹ: بندہ کو جو سمجھ آیا لکھا آپ تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہےکہ اس میں جو کمی کوتاہی دور کرکے متنبہ کریں لیکن بات کی جانب توجہ ضرور دیں.
پہلی تھی مسجدیں کچی تو تھے نمازی پکے.
اب مسجدیں ہیں پکی تو کچے ہیں نمازی.